Home / اہم خبریں / وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے کھولنے اور نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 16 مارچ سے کروانے کا اعلان کردیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے کھولنے اور نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 16 مارچ سے کروانے کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے کھولنے اور نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 16 مارچ سے کروانے کا اعلان کردیا۔ اس وقت تک صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس میں شامل محکمہ صحت کے ماہرین کی اکثریت نے بھی اسکولوں کی مزید بندش کی مخالفت کی ہے۔ 26 فروری کو جب تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا اس وقت ہمارے پاس کرونا وائرس کے حوالے سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں تھی تاہم اب ہم نے مکمل تیاری کی ہوئی ہے۔ اس وقت صوبہ سندھ میں جتنے بھی کیسز سامنے آئے ہیں وہ سب بیرون ملک سے آنے والوں میں ہیں۔ کسی بھی ایک مریض میں یہاں کرونا وائرس نہیں ہوا ہے۔ ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کے روز دوبارہ ہوگا اور اس اجلاس میں بھی تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ اگر خدانخواستہ حالات میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں تو ہم اپنے فیصلے پر دوبارہ کل غور کرسکتے ہیں۔ تاہم اس وقت تک جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 16 مارچ سے کھول دئیے جائیں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی مقررہ تاریخ یعنی 16 مارچ سے شروع ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے