Home / اہم خبریں / پاکستان کوسٹ گارڈز کی کامیاب کاروائی، بلوچستان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کامیاب کاروائی، بلوچستان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وندر بلوچستان ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ سیب کے کریٹس سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دوران موبائل گشت وندر ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا 25,000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ وندر(بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی اشیاء میں 4,315 کلو گرام چھالیہ، 269 عدد ٹائر، 665 پیکٹ انڈین گٹکا، 1,063 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 59 بیگز چائنا سالٹ، 808 پیکٹ نسوار اور 430 کلو گرام غیر ملکی کپڑا برآمد۔ پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ (کیماڑی) لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 3100 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد 1 فرد کو گرفتارکرکے پکڑی جانے والی چرس، چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 368.67 ملین روپے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے