کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی جی رینجرز جہانگیر خان اسکوائش کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں جاری معراج لمیٹڈ سندھ اوپن اسکوائش ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ز مردوں کے مقابلوں میں نور زمان، ناصراقبال، وقاص محبوب جبکہ خواتین کے مقابلوں میں فائزہ ظفر، آمنہ فیاض، نورالہدی اور مدینہ ظفر کا کھیل نمایاں رہا۔ ایونٹ کے پہلے روز مردوں کے مقابلوں میں حماد فرید نے سلمان سلیم کو 37 منٹ میں11-3، 3-11 ، 11-2 سے شکست دی۔ نور زمان نے محمد حسن راز کو 27 منٹ میں 11-3, 11-9 اور 11- 2 سے محد فرحان نے حسیب تاج کو 24 منٹ میں 11-3, 14-12 اور 11-5 سے زیر کیا۔ جبکہ دیگر مقابلوں میں پاکستان کے سابق نمبر1 ناصر اقبال نے سعید عبدل کو عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی 21 منٹ میں 11 -4 .11-,4 اور 11-5 سے شکست دی۔ اسی طرح یکطرفہ مقابلے کے بعد وقاص محبوب نے عبدالقادر کو باآسانی صرف 14 منٹ میں 11-1، 11-0 اور 11-7 سے زیر کیا جبکہ ظاہر شاہ نے فیضان خان کو 38 منٹ میں 11-7، 11-4 اور 11-3 سے فرحان ہاشمی نے ملک عبدالمعز کو صرف 17 منٹ میں 11-7 ، 11-4 اور 13-11 سے جبکہ ذیشان زیب نے بلال ذاکر کو 30 منٹ میں 13-11، 11-8 اور 11-6 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ حاصل کرلی۔ ایونٹ میں خواتین کے ابتدائی مقابلوں میں انعم مصطفی نے مریم ملک کو 14منٹ میں 11-5، 11-2 اور 11-5 سے آمنہ فیاض نے زینب خان کو 17 منٹ میں11-7، 11-4 اور 11-9 سے نمرہ اقبال نے فہمینہ عاصم کو 19 منٹ میں 11-5، 11 -6 اور 11 -5 سے ہرا دیا، خواتین کے دیگر مقابلہ میں صائمہ شوکت نے الیسہ عمران کو 24 منٹ میں 11-5، 11-8 اور 11-5 سے شکست دی۔اسی طرح فائزہ ظفر نے کائنات عامر کو 19 منٹ میں 11-5، 11-7 اور 11-2 سے مدینہ ظفر نے نورالعین کو 19 منٹ میں 11-4 ، 11-4 اور 11-3 سے کومل خان نے روشنا محبوب کو 24 منٹ میں 11-4 ، 11-8 اور 11-8 سے جبکہ نور الہدی نے ایمن شہباز کو 11-9، 11-5 اور 11-5 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
![]()