تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مٹھی بھر خواتین ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، عورت مارچ مشرقی اقدار مٹانے کی مکروہ سازش ہے۔ تحصیل امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی ارشاد احمد حقانی

مٹھی بھر خواتین ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، عورت مارچ مشرقی اقدار مٹانے کی مکروہ سازش ہے۔ تحصیل امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی ارشاد احمد حقانی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) مٹھی بھر خواتین ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، عورت مارچ مشرقی اقدار مٹانے کی مکروہ سازش ہے، عقیدہ ختم نبوت ؐ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا، حج فارم سے قادیانیت کے خانے کا خاتمہ گھناؤنی سازش ہے، عقیدہ ختم نبوت خانہ کی فوری بحالی کی جائے، ان خیالا ت کا اظہار تحصیل امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی ارشاد احمد حقانی، مولانا عبدالقدوس مبشر، مولانا محمد فہد خان کھوسہ، مفتی محمد عمر خان گورمانی، مولانا طاہر القاسمی، مولانا قاضی انعام باری، قاری محمد صادق چانگ، قاری عبداللہ صابرو دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ عور ت مارچ کی آڑ میں مغرب کی دلدادہ خواتین درحقیقت ملک میں سیکولر نظام لانے کی کوشش میں ہیں، انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کا عورت مارچ کی حمایت اور مارچ کو سہولیات فراہم کرنا ان کے مکروہ عزائم کی عکاسی کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں حکمرانوں کی جانب سے حج فارم سے ختم نبوتؐ خانے کا ختم کیا جانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ اور ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کے لئے پوری قوت سے حکومتی اقدام کی مزاحمت کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے