Home / اہم خبریں / فارماسسٹ یونین ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل فارمیسی کونسل ڈاکٹر سلیم سے ملاقات

فارماسسٹ یونین ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل فارمیسی کونسل ڈاکٹر سلیم سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) فارماسسٹ یونین ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل فارمیسی کونسل ڈاکٹر سلیم سے ملاقات، فارماسسٹ یونین ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر ڈاکٹر رضا خان سلیمان خیل کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر جنرل فارمیسی کونسل کے صدر ڈاکٹر سلیم سے ڈی ایچ او دفتر ڈیرہ اسماعیل خان میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فارمیسی کونسل ڈاکٹر سلیم نے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مسائل چیئرمین ایچ سی سی اور چیئرمین بی او جی تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضا خان سلیمان خیل کے علاوہ ڈاکٹر حسن وزیر، فارماسسٹ نعمان، فارماسسٹ گل اعظم، فارماسسٹ قطب عالم، فارماسسٹ کرن عزیز اور فارماسسٹ نعمت میانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے تینوں ڈرگ انسپکٹر نے بھی اپنی سفارشات مہمان خصوصی کو بیان کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے