کراچی (رپورٹ: ماجد علی) اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ منشیات قرار- کراچی میں منشیات کے 30 بڑے اڈوں کی فہرست جاری کریک ڈاؤن کی تیاری- ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے تینوں زون کے ڈی آئی جیز کو اپنے علاقوں میں منشیات کے اڈے فوری بند کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جرائم پیشہ ملزمان اور منشیات فروشوں کے درمیان گہرا گٹھ جوڑ، ہر جرم کے پیچھے منشیات کا استعمال پایا گیا۔ کراچی کے کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات بھی منشیات استعمال کر رہے ہیں- منشیات معاشرے اور خاص طور پر نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے- محمود آباد کےعلاقے چنیسر گوٹھ میں منشیات کا بڑا اڈا سرفہرست، فہرست میں شیریں جناح کالونی دوسرے نمبر پر ہے۔ سول لائنز میں ہجرت کالونی، کلاکوٹ لیاری میں بہار کالونی اور ابراہیم حیدری کی ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے اڈے- ناظم آباد میں سیف اللہ کا اڈہ- شاہراہ نور جہاں میں کوئلہ کڑاہی ڈی سلوا ٹاؤن کا اڈا- جمشید کوارٹر میں لسبیلہ، لانڈھی میں مسلم آباد، ملیر سٹی منا بروہی اور قائدآباد میں منشیات کے اڈے- سچل کے علاقے میں موسمیات کے قریب بلاول گوٹھ اور پاک کالونی میں بھی منشیات بکتی ہے۔ منگھوپیر کے علاقے پختون آباد، عزیز بھٹی کے علاقے شانتی نگر اور ڈالمیا میں کالو کرنٹ کا منشیات کا اڈا- پی آئی بی کالونی میں عیسیٰ نگری اور سبزی منڈی کے قریب مینا کا منشیات کا اڈا- کورنگی میں زمان ٹاؤن میں منشیات فروشی- فریئر اور ڈیفنس تھانوں کی حدود کالاپل ریلوے کالونی میں منشیات کا دھندا چل رہا ہے۔ بلوچ کالونی کے علاقے میں جونیجو ٹاؤن اور اعظم بستی جبکہ ملیرکینٹ میں زکریا گوٹھ منشیات کے گڑھ- گلشن معمار اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے دوست محمد جنجال گوٹھ میں بھی منشیات فروشی کا اڈا- ڈاکس کی حدود مچھرکالونی، پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی مدینہ کالونی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں منشیات فروشوں کا راج- شرافی گوٹھ خلدآباد، ملیر کے علاقے سعود آباد، مومن آباد، الآصف اسکوائر اور سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ منشیات فروشوں کے گڑھ بن چکے، رپورٹ میں انکشاف- تمام اڈے فوری طور پر بند کرا کر پولیس کو بدنامی سے بچائیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا ڈی آئی جیز کو خط-
![]()