تازہ ترین
Home / اہم خبریں / باقاعدگی سے پنج وقتہ نماز، تلاوت قرآن پاک، ذکر و ازکار کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں نیکی کو پھیلائیں برائی اور جھوٹ سے دور رہیں۔ مولانا مفتی عبدالرؤف غزنوی

باقاعدگی سے پنج وقتہ نماز، تلاوت قرآن پاک، ذکر و ازکار کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں نیکی کو پھیلائیں برائی اور جھوٹ سے دور رہیں۔ مولانا مفتی عبدالرؤف غزنوی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم میں سالانہ عظیم الشان تقریب اختتام صحیح بخاری شریف دستار فضیلت منعقد ہوئی جس میں 53 طلبہ اور 10 طالبات کو حافظ، 22 طلبہ اور 12 طالبات کو عالم، 5 طلبہ اور 22 طالبات کو دراسات اور 4 طالبات کو صاحب ترتیب (چھ سالہ کورس) کی سند دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف تھے جبکہ مفتی عبدالحی، مہتمم جامعہ حافظ سلیم الدین انصاری، مولانا عبدالمالک، مفتی عبداللہ، مولانا عبداللطیف سمیت سینکڑوں علماء کرام، طلبہ اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا مفتی عبدالرؤف غزنوی نے اپنے بیان اس بات زور دیا کہ باقاعدگی سے پنج وقتہ نماز، تلاوت قرآن پاک، ذکر و ازکار کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں نیکی کو پھیلائیں برائی اور جھوٹ سے دور رہیں اپنے گھروں اور معاشرے میں احکامات خداوندی پر سختی سے عمل کریں۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کریں اپنے اندر قربانی کا جذبہ پیدا کریں دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور آخرت کے امتحان کی تیاری کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے