Home / اہم خبریں / دھرم شالا میں آئی پی ایل کا میچ اچانک ختم کردیا گیا

دھرم شالا میں آئی پی ایل کا میچ اچانک ختم کردیا گیا

دھرم شالا، (اسپورٹس ڈیسک) دھرم شالا میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ اچانک ختم کردیا گیا، دہلی کپیٹلز اور پنجاب کنگز کے میچ کو 10.1 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا۔ بھارت کی ایک اور ڈرامہ بازی سامنے آگئی، خود پاکستان میں کھیلوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود ہی اپنے لیے خطرے کا واویلا شروع کردیا۔ دھرم شالا میں انڈین پریمیئر لیگ کا میچ اچانک ہی ختم کردیا گیا، میچ کے بعد ظاہر کیا گیا کہ پاکستان یہاں حملہ کرسکتا ہے۔ دھرم شالا میں دہلی کپیٹلز اور پنجاب کنگز کا میچ جاری تھا، 10.1 اوورز ڈالے جاچکے تھے کہ اچانک ہی میچ ختم کرنے کا فرمان آگیا۔ ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم پٹھان کوٹ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، بھارتی میڈیا پٹھان کوٹ پر حملے کا ڈھونگ رچارہا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل دھرم شالا میں 11 مئی کو ہونے والا پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ بھی احمد آباد منتقل کردیا تھا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے