Home / اہم خبریں / سگا میہڑ شاخ کی جانب سے پریوینشن اینڈ کنٹرول آف بلائینڈنیس پروگرام کراچی کے تعاون سے تحصیل ہسپتال میہڑ میں 3 روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا

سگا میہڑ شاخ کی جانب سے پریوینشن اینڈ کنٹرول آف بلائینڈنیس پروگرام کراچی کے تعاون سے تحصیل ہسپتال میہڑ میں 3 روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سگا میہڑ شاخ کی جانب سے پریوینشن اینڈ کنٹرول آف بلائینڈنیس پروگرام کراچی کے تعاون سے تحصیل ہسپتال میہڑ میں تین روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ آج دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں کراچی اور حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹر ای ڈی تنیو، ڈاکٹر ذوالفقار مگسی، ڈاکٹر عبدالقادر شیخ، ڈاکٹر ممتاز علی ڈیرو، انچارج عاشق قمبرانی اور دیگر ڈاکٹر شامل تهے۔ 233 مرد اور خواتین کی آنکھوں کے آپریشن اور 25 سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کر کے مفت میں ادویات دی گئی جبکہ سندھ گریجویشن ایسوسی ایشن سگا میہڑ شاخ کے صدر بدالدین پلھ، نائب صدر ڈاکٹر ہمین داس، جنرل سیکریٹری محمد اعظم پہنور، اسلم چانڈیو، احمد علی تنیو، احسان گورڑ اور دیگر سگا رہنماؤں نے کی جانب سے میہڑ تعلقہ ہسپتال میں تین روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح سابقہ صوبائی وزیر ایم پی اے فیاض علی بٹ، پیپلز پارٹی ضلع دادو کے جنرل سیکریٹری سردار غلام دستگیر گورڑ نے کیا تها جبکہ تین روز مفت آنکھوں کے کیمپ کا سگا کے مرکزی سينئر نائب صدر پيرل خان کهوسو، سیکریٹری رفیق احمد سرہیو، سیکریٹری مالیات نور محمد سیال، سابقہ وائس چیئرمین عبدالرسول سومرو اور دیگر نے دورہ کیا اس موقع پر سگا کے مرکزی رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی سیل سول ہسپتال کراچی کے تعاون سے 18 ویں کیمپ لگایا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد غریب لوگوں کی آنکھوں کے آپریشن کیے ہیں، ہم سگا کے اس پلیٹ فارم سے تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ہمارا منشور غریبوں کی خدمات کرنا ہے الحمداللہ سگا غریب اور مستحق افراد کی خدمات پر یقین رکھتے ہيں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے