تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ابھرتی ہوئی معیشتوں کی 100 جامعات میں پاکستان کی اہم یونیورسٹی بھی شامل ہوگئی

ابھرتی ہوئی معیشتوں کی 100 جامعات میں پاکستان کی اہم یونیورسٹی بھی شامل ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ابھرتی ہوئی معیشتوں کی 100 جامعات میں پاکستان کی اہم یونیورسٹی بھی شامل ہوگئی، 10 پوزیشنوں میں 7 جامعات کس پڑوسی ملک کی ہیں بڑھتی ہوئی معیشتوں کی سو جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی نے بھی جگہ بنا لی۔ جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات کی درجہ بندی برائے 2020 جاری کر دی ہے جس میں ٹاپ 4 جامعات تسنگوا یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی، زینجنگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تعلق چین سے ہے جب کہ پانچویں نمبر پر روس کی لومونوسیو ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی، آٹھویں نمبر پر تائیوان کی نیشنل تائیوان یونیورسٹی اور دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف کیپ ٹاون ہے۔ ٹاپ ٹین میں سات جامعات کا تعلق چین سے ہے جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی 100 جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر 85 واں ہے جبکہ کامسٹس 159 نمبر پر ہے پاکستان کی 14 جامعات 533 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں مگر ان میں سندھ اور بلوچستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے