ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قتل کی لرزہ خیز وردات، نامعلوم قاتل اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے، نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نواب شہید ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں واقع علاقہ رحمانی خیل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے محمد سعید ولد عزت خان کو موت کی ابدی نیند سلادیا اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()