Home / اہم خبریں / معاشی تعاون کے ساتھ ساتھ تکنیکی میدان میں بھی ترکی کی مہارت اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری شیخ عمر ریحان

معاشی تعاون کے ساتھ ساتھ تکنیکی میدان میں بھی ترکی کی مہارت اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان کے تاریخی کے دورے کے بعد پاکستان ترک تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کو اس کے معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ترکی صدر نے جس طرح کشمیر پر پاکستانی موقف کی دو ٹوک اور واضح حمایت کی اس کے لیے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے جن یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، ان پر عمل درآمد کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کے ساتھ ساتھ تکنیکی میدان میں بھی ترکی کی مہارت اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور دونوں ممالک کو اس سلسلے میں بھی مل کر کام کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانی چاہیے۔ شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ ترک صدر کا تاریخی دورہ وزیر اعظم پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے جس پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے