ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) نجی ٹی وی چینل کے ٹی این کاوش کے رپورٹر عزیز میمن کے قتل کے خلاف ٹنڈو آدم میں کے ٹی این کاوش کے رپورٹر امداد راہی کی قیادت میں پریس کلب سے محمدی تک ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی و سماجی، تجارتی، اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں، صحافیوں، شیراز سموں، حاجی سولنگی، جاوید مصطفیٰ، خورشید علی راجپوت، ریاض سنجرانی، شبیر پہنور، وقاص زئی، رانا سلیمان، خالد خاصخیلی، رضوان غوری، جاوید دولتانہ، اسحاق شیخ سمیت صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف اور انتظامیہ کی غفلت اور چشم پوشی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب ٹنڈو آدم وسیم فاروقی، کے ٹی این کاوش کے ٹنڈو آدم کے سینئر رپورٹر امداد راہی، جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالستار انصاری، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، نائب صدر حبیب خان، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا اشفاق بیگ، روشن پاکستان فرینڈز گروپ کے رانا مختیار، پیپلز پارٹی کے اشرف آرائیں، سابق ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم ڈاکٹر بشیر احمد خاصخیلی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما سلطان خاصخیلی، گسٹا کے رہنما دلدار غوری، پ ٹ الف کے صدر لکھا ڈنو خاصخیلی، تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدر سید عریف اللہ، ناصر غوری، ایم کیو ایم پاکستان کے حمید شیخ، جسقم کے اللہ داد مری، ایس یو پی کے محمد خان پنھور، سندھی ادبی سنگت کے گل حسن لاکھو، ساگر، جے یو آئی کے مفتی حبیب الرحمن، نذر محمد خاصخیلی، شہید بھٹو کے لیاقت چانڈیو، سگا کے غلام قادر بھچہ، محمد خان وریاھ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں نامور صحافی عزیز میمن کو پیپلز پارٹی محراب پور کے ایم این اے سرفراز شاہ نے قتل کرایا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے اور قاتل آزاد ہیں انہوں نے کہا کہ جس مقتول کے قاتل کا پتہ نہ لگے تو ریاست اس کی قاتل تصور کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے قتل سے صحافیوں کی حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔
![]()