میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی میرپورخاص کا سالانہ اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سوائی خان چھلگری کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں انفارمیشن افسر غوث محمد پٹھان، کمیٹی ممبران جنرل سیکریٹری ایوان صحافت میرپورخاص فضل شر، صدر نیشنل پریس کلب میرپورخاص سہیل احمد خان، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ میرپورخاص خلیل غوری، جنرل سیکریٹری نیشنل پریس کلب سید لیاقت علی شاہ، جنرل سیکریٹری میرپورخاص پریس کلب آفتاب احمد قادری، جوائنٹ سیکریٹری میرپورخاص پریس کلب عبدالعزیز خان، سینئر صحافی سلیم آزاد، قمرالدین شیخ، کامل کاظمی اور محمد خالد نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پریس ایکریڈیٹیشن رولز پرمکمل عملدرآمد کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر پریس ایکریڈیشن کارڈ اے بی سی تصدیق شدہ اخبارات کے نمائندگان کو جاری کئے جائیں گے، درخواست گذار اپنا فارم اپنے ادارے کے ایڈیٹر سے تصدیق کرانے کے پابند ہوں گے، فارم کے ساتھ ادارے کے کارڈ کی کاپی، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ سائز فوٹو اور نئے درخواست گذار سرکاری ملازم نہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانے کے پابند ہوں گے کسی بھی ادارے کے 2 نمائندوں ایک رپورٹراور ایک کیمرہ مین یا فوٹو گرافر کو کارڈ جاری کیا جائے گا اور فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ میں دستیاب اخبارات اور باقاعدہ نشر ہونے والے نیوز چینل کے نمائندگان کو ہی کارڈ جاری کئے جائیں گے اور فیصلہ کیا گیا کہ رولز کے تحت ہفت روزہ، 15 روزہ اور ماہنامہ اخبارات کے نمائندگان کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کئے جائیں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر سرکاری ملازم صحافیوں کو ہرگز کارڈ جا ری نہیں کئے جائیں گے۔
![]()