Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے شاہد رحیم قتل کے مقدمے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے شاہد رحیم قتل کے مقدمے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج میں شاہد رحیم قتل کے مقدمے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج میں جھڈو شاہد رحیم قتل کے مقدمے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ بھی ڈی آئی جی میرپورخاص کے ہمراہ موجود تھے۔ بعدازاں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس افسران کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ فیلڈ ورک میں عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کریں اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے کسی بھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں اور محنت کر کے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے