حیدرآباد (بیورو رپورٹ) تحریک جوانان پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری حیدر علی نے آپنے آفس سے جاری مذمتی بیان میں کہا کہ حیدرآباد میں سرکاری دفاتر میں تشدد اور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے پیپلز پارٹی قبضہ مافیا اور دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرے، حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کے افسران پر پیپلز پارٹی کے ایم این کے بیٹے کی جانب سے تشدد اور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں تشدد اور فائرنگ کے واقعیے پر سخت ترین الفاظ میں اظہارمذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قبضہ مافیا اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی کے دوران پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں کی جانب سے طاقت کے زور پر پلاٹوں کی نیلامی کو روکنے اور من مانے طریقے سے ہتھیانے کیلئے کی جانے والی دہشت گردی افسران سے بدتمیز ی جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن ان کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کے افسران پر پیپلز پارٹی کے ایم این کے بیٹے کی جانب سے تشدد اور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہویت پسندی کے نعرے بلند کرتی ہے لیکن حکومت شہری علاقوں سمیت تمام سرکاری زمینوں کو اپنی میراث سمجھتی ہے۔ اور شہریوں کو سستی رہائشی فراہم کرنے کیلئے اسکیمیں بنائی جاتی ہیں لیکن شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے ہمیثہ پیپلز پارٹی سرگرم عمل نظر آتی ہے جو عوام دشمنی پر مبنی ایجنڈا ہے اس کو روکنے کیلئے وفاقی ادارے فی الفور نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سچل سرمت کی پلاننگ کئی سال پہلے کی گئی تھی اور شہریوں نے 8 ارب روپے حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کو جمع کروائے تھے لیکن حکومت سندھ کی تعصبانہ سوچ کی بنا پر آج تک ان اسکیموں میں ترقیاتی کام شروع نہیں کیئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں گزشتہ 12 سالوں سے حکمرانی کر رہی ہے لیکن سندھ سرکار نے غریب، بے روزگاری، خستہ حال سڑکیں، سیوریج سسٹم بری طرح تباہ حال کر دیا ہے اور شہری علاقوں کے عوام کو احساس محرومی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے۔ تحریک جوانان پاکستان سندھ جنرل سیکریٹری حیدر علی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، آرمی چیف سمیت تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں ہونے والی ناانصافیوں،غیر قانونیت اور اداروں کو اپنی پراپرٹی سمجھنے والوں کے خلاف فی الفو ر کاروائی کی جائے تاکہ سندھ کے عوام حکومتی دہشت گردی سمیت لینڈ مافیا سے نجات حا صل کر سکیں تاکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
![]()