کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کونسل فار ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز (پی سی ٹی ایس جی) کی جنرل باڈی نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کو صدر، بیرسٹر علی سیف کو نائب صدر اور دیگر عہدایداران کو بلامقابلہ منتخب کر لیا ہے جبکہ کونسل کا آئین بھی اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کونسل فار ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز (پی سی ٹی ایس جی) کی جنرل باڈی کا اجلاس اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر خلیل احمد خان نے کی جبکہ سینیٹر بیرسٹر علی سیف، وفاق، صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور روائیتی کھیلوں کی ایسوسی ایشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کونسل کے صدر نے شرکاء کو نیسکیو کی جانب سے پاکستان میں روائیتی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں روائتی کھیلوں کے کم ہوتے ہوئے رجحانات تشویش کا باعث ہے، روائیتی کھیلوں کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہم آہنگ کرنے، نوجوانوں اور خواتین کو روائیتی کھیلوں کی جانب رغب کرنے کے لئے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی ترجیح ہوگی کہ قومی اور بین الاقوامی تقاریب میں حصہ اور تحقیق کے شعبے پر توجہ دی جائے۔ سینیٹر بیرسٹر علی سیف نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں اور علاقوں میں روائیتی کھیلوں میں نوجوانوں کی شمولیت قومی یکجہتی کا باعث بنے گی۔ پاکستان کونسل فار ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز (پی سی ٹی ایس جی) کی مجلس عاملہ نے بریگیڈئر (ر) اعظم آفندی، حسین احمد مدنی، عبدالغفار خان، ملک مہربانی علی، سید خالد حسین، محمد شاہد اسلام، ساجدہ نسرین، میاں سلیمان اسلام ، محمد طارق عباسی، سید غیور حسین نائب صدور، بیرسٹر افتخار رضا خان سیکرٹری جنرل، ابو ظفر صدیق ایسوسی ایٹ سیکرٹری، حیدر علی داﺅد پریس سیکرٹری، کاظم علی چغتائی سیکرٹری فنانس، محمد رضا خان ایڈووکیٹ، محمد علی بخاری ایڈووکیٹ، نثار احمد شہوانی، کرنل (ر) رضوان احمد، ڈاکٹر سعید، طارق علی، فرقان احمد خان، عمر حبیب، محمد عمر، سید ذیشان علی نقوی، شکیل یوسف، خلیل جبران، وسیم عباس کو بطور ممبران مجلس عاملہ ہونگے۔
![]()