Home / اہم خبریں / مانسہرہ پولیس کی سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں، بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مانسہرہ پولیس کی سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں، بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر مانسہرہ پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوۓ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ مجموی طور پر 31 پستول، 2 عدد کلاشنکوف، 4 رائفلز، 8 بندوقیں اور 2043 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 12 مقدمات درج کیے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ 8 کلو 172 گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت 7 مقدمات درج کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لینڈ مافیا کے خلاف 1 مقدمہ جبکہ حساس مقامات/ ہوٹل پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سیکورٹی آرڈیننس کے تحت 6 مقامات کے خلاف مقدمات کیے گئے۔ غفلت اور بے احتیاطی سے موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے پر 2 افراد کے خلاف 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کرایہ کے مکان کی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر 10 آر بی ایس او کے تحت 2 مقدمات درج کئے گئے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے