سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد) سانگھڑ مرکزی عیدگاہ میں کیمروں کی مدد سے قیمتی سامان اکثر جوتے چوری کرنے والے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ جس کے بعد شہریوں نے چور کو سانگھڑ پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے مختلف مساجد سے سامان چوری ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔ مختلف دوکانوں کے باہر سے بھی مختلف سامان چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس چور سے چوری کیا ہوا سامان واپس کرایا جائے۔ سامان خریدنے والے شخص کا بھی سراغ لگا کر تمام مسجد کا چوری کیا ہوا سامان واپس کرایا جائے۔
![]()