Home / اہم خبریں / بنکاک میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی

بنکاک میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی

بنکاک (رپورٹ: عمران یوسف) بنکاک شہر کے مرکزی علاقہ پرتونام میں 7 اکتوبر کی شام کو تھائی لڑکوں کے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک انڈین سیاح اور ایک لاؤس کا شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوۓ- زخمی ہونے والوں میں دو تھائی، دو انڈین اور ایک کا تعلق لاؤس سے ہے جن کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ان کے ممالک میں بھیج دیا جائے گا- تھائی نوجوان لڑکوں میں رنجش اس وقت پیدا ہوئی جب وہ واٹر گیٹ شاپنگ مال میں سنوکر کھیل رہے تھے اور کھیل کے دوران ناراضگی ہوئی اور دونوں گروہوں نے باہر آکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ انڈین گروپ شاپنگ اور ڈنر کے بعد اکٹھے ہوکر واپسی کے لیے اپنی بس کا انتظار کر رہے تھے جس دوران یہ سارا واقعہ رونما ہوا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے