تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بیرون ممالک میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری شیخ عمر ریحان

بیرون ممالک میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عمر ریحان نے معروف سینئر صحافی اور اینکر پرسن محبوب شیخ کو ان کی صحافتی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھاتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حقیقی و مثبت تاثر کو اپنے پروگراموں کے ذریعے امریکہ اور کینیڈا میں اجاگر کرنے اور بیرون ممالک میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اس کی صحیح تصویر سامنے لانے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کو دور کرنے کے لئے ملک کے چوتھے ستون پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ بیرونی سرمای کاری کے لئے پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہترین اور پرکشش ملک ہے اور اگر پاکستان کی بیرون ممالک سفارتکاری مزید متحرک ہوجائے تو اس کے بہترین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر محبوب شیخ نے کاٹی اور شیخ عمر ریحان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح اور خاص طور پر کینیڈا اور امریکہ میں اپنے پروگراموں کے ذریعے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے حوالے سے منفی تاثر کو ختم کرنے اور پاکستانی تشخص کو اجاگر کرنے لئے اپنی بھرپور کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے