تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کا سب سے بڑا فلاور شو 20 فروری تا 23 فروری اے کے خان پارک، سی ویو کراچی میں منعقد ہوگا

پاکستان کا سب سے بڑا فلاور شو 20 فروری تا 23 فروری اے کے خان پارک، سی ویو کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ سالانہ فلاور شو کا افتتاح 20 فروری کو اے کے خان پارک سی ویو میں ہوگا۔ صدر مملکت عارف علوی کی مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے جبکہ عوام الناس کے لئے فلاور شو شام چھ بجے کھول دیا جائے گا، پاکستان کے سب سے بڑے فلاور شو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی انواع اقسام کے کئی ہزار پودے، پھول اور باغبانی کے دلچسپ طریقہ کار نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے، فلاور شو کا انعقاد ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان، ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ چار روزہ فلاور شو میں باغبانی کے ماہر افراد اور ادارے اپنے دلچسپ فلورل ڈیزائنز کا مظاہرہ کریں گے، جن میں لیڈیز ہارٹیکلچرل کلب، فلاور آرٹسٹ سوسائٹی آف پاکستان، ایکے بانا انٹرنیشنل، ایکے نوبو اسٹڈی گروپ، امیچر گارڈنرز کلب، آرچڈ سوسائٹی آف پاکستان، پاکستان بونسائی سوسائٹی، کیکٹس اینڈ سکولینڈ سوسائٹی آف پاکستان، سو گیٹو گروپ، ورلڈ فلاور کونسل پاکستان چیپٹر شامل ہیں، فلاور شو میں مختلف مقابلوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ فلاور شو کے مقابلوں میں حکومتی اور نجی اداروں کے ساتھ ساتھ باغبانی کا شوق رکھنے والے افراد بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں 60 سے زائد مختلف کیٹگریز کے باغات کا ماہرانہ جائزہ لیا جائے گا، اور ماہرین کے فیصلے کے مطابق بہترین باغات کو انعامات سے نوازا جائے گا، سالانہ فلاور شو کا مقصد عوام الناس میں باغبانی اور پودوں سے محبت کے شعور کو فروغ دینا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے