میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان تحریک انصاف مشرقی سندھ ریجن کے نائب صدر سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے نواز شریف اور آصف زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرواہ گورچانی میں پاکستان تحریک انصاف تعلقہ شجاع آباد کے سابق صدر راؤ اسلم راجپوت کے برادر نسبتی رانا خالد عالم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے سابق ڈویژنل صدر یوتھ ونگ میرپورخاص توصیف رضا ملک، راؤ اسلم راجپوت، رانا زاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور زرداری لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ سے بھی صفایا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 219 سے میں خود الیکشن لڑوں گا اب عوام ان چال بازوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے جب سے میں نے اس حلقے میں قدم رکھا ہے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرواہ گورچانی، ڈگری، جھڈو، سمیت ضلع مٹھی اور عمر کوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی تحریک انصاف کے اولین منصوبوں میں شامل ہے بعد ازاں انہوں نے شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے نومنختب عہدیداروں صدرِ محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی، ملک مشتاق احمد، حکیم عبدالرزاق اور دیگر کو پھولوں کے ہار پہنائے، مٹھائی کھلائی اور مبارکباد دی اس موقع پر شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صدر محمد اسماعیل خلجی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
![]()