Home / اہم خبریں / ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی شاعری کا مجموعہ”قطعہ قطعہ ژوندون” منظر عام پر آ گیا۔ یہ کتاب پشتو زبان میں قطعات کا پہلا مجموعہ ہے

ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی شاعری کا مجموعہ”قطعہ قطعہ ژوندون” منظر عام پر آ گیا۔ یہ کتاب پشتو زبان میں قطعات کا پہلا مجموعہ ہے

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی شاعری کا مجموعہ”قطعہ قطعہ ژوندون” منظر عام پر آ گیا۔ یہ کتاب پشتو زبان میں قطعات کا پہلا مجموعہ ہے، ادبی حلقوں میں زبردست پذیرائی، اس سے قبل بھی ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی متعدد اردو اور پشتو تصانیف چھپ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ادبی تنظیم پشتو اکیڈمی ہزارہ کے چیئرمین اور معروف شاعر، ادیب، دانشور اور متعدد پشتو اور اردو کتابوں کے مصنف ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی ایک اور پشتو کتاب "قطعہ قطعہ ژوندون” منظر عام پر آگئی ہے۔ یہ کتاب پشتو قطعات پر مشتمل ہے۔ "قطعہ قطعہ ژوندون” پشتو میں قطعات کا پہلا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل پشتو میں صرف قطعات پر مشتمل کوئی شعری مجموعہ شائع نہیں ہوا۔ کتاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان، اختر حیات قمر اور نگہت سیما کاکا خیل کے تبصرے بھی شامل ہیں اور اسے پشتو اکیڈمی ہزارہ نے شائع کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ڈاکٹر اسماعیل گوہر کی متعدد اردو اور پشتو تصانیف زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں جن میں شعری مجموعے، افسانوی مجموعے، تراجم اور تنقیدی و تحقیقی کتب شامل ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے