Home / اہم خبریں / بچوں کی بہتر صحت کیلئے والدین کو چاہئے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غذائی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے ملنے والی سہولیات سے استعفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

بچوں کی بہتر صحت کیلئے والدین کو چاہئے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غذائی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے ملنے والی سہولیات سے استعفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی بچوں کی بہتر صحت پر منحصر ہے والدین کو چاہئے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غذائی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے ملنے والی سہولیات سے استعفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوٹریشن پروگرام کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ، فشریز، لائیو اسٹاک، ایگریکلچر اور ایجوکیشن کی جانب سے اس پروگرام کے تحت کئے گئے اقدامات کے متعلق اپنی اپنی تحصیلوں میں اجلاس کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری نثار میمن، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد نظیر میمن، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو اور اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی کو سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ تحصیلوں میں غربت زیادہ سے اس لئے ان تحصیلوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے  وومین امپاورمنٹ کے زاہد حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ کے ادارے میں کام کرنے والی کمیونٹی ہیلتھ ورکرز ا ن کورڈ علاقوں میں کام کررہی ہیں جہاں محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکر موجود نہیں ہیں اس لئے مزید کوشش کی جائے کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکروں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں جس کا معاوضہ دیا جائے گا اور محکمہ صحت میں جب بھی لیڈی ہیلتھ ورکروں کی بھرتی ہونگی تو ان کو اولیت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی اینڈ ڈی کے کاشف صدیقی نے کہا کہ غذائی کمی کو پوراکرنے کیلئے اس پروگرام میں 7 سیکٹرشامل کئے گئے ہیں جو بلواسطہ اور بلاواسطہ بچوں کی غذائیت سے تعلق رکھتے ہیں سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں۔ اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر قاسم ابراہیم، ایس آر پی او کے نور احمد ناریجو، ڈی ایف جی کے نیاز سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سید خور شید اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے سیکٹر میں کئے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے بہت سی امیدیں نظر آرہی ہیں جو بھی کام کیا جائے وہ بہتر سے بہتر کیا جائے اور مکمل معلومات فراہم کی جائے ضرورت پڑنے پر ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسلامت میمن، اسسٹنٹ مختیار کار سندھڑی آصف رضا، محکمہ صحت کی ڈاکٹر فوزیہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاخر شاکر، پروجیکٹ منیجر آچر پنہور، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے غلام محمد، ایف ایف پی جی کے معین قریشی، ایس آر ایس او سید شہنشاہ، لائیو اسٹاک و دیگر محکموں اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے