ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) بلدیہ ٹنڈو آدم کی نااہلی 2 روز سے لاپتہ شخص کی کھلے گٹر نالے کے مین ہول سے لاش برآمد۔ ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم فیصل فلور مل روڈ پر گٹر نالے کے مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے اور گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے 60 سالہ عبدالستار میواتی گٹر نالے میں گر گیا اور جانبحق ہوگیا ورثہ کے مطابق عبدالستار میواتی 2 روز قبل گھر سے نکلا تھا واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی، اہل علاقہ نے گٹر نالے میں لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، ایس ایچ او ٹنڈو آدم سٹی اسلم بلو نے جائے وقوع پر پہنچ کر بلدیہ عملے کی مدد سے لاش کو گٹر نالے کے مین ہول سے نکلوایا اور ایدھی ایمبولینس کے زریعے لاش کو تعلقہ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا، واضع رہے کہ گٹر نالے میں گرکر جانبحق ہونے کا ٹنڈو آدم میں چھ ماہ کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل ایک معصوم بچی اور ایک 50 سالہ شخص گٹر نالے کے مین ہول میں گر کر جانبحق ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود میونسپل کمیٹی کمیٹی ٹنڈو آدم کی نااہل انتظامیہ نے اس اہم مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے چیئرمین اور سی ایم او میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم نا تو ابھی تک گٹر نالوں کے ڈھکن لگوا سکے ہیں اور نہ گٹر نالوں کی صفائی درست طریقے سے کراسکے ہیں دونوں صرف جعلی بل بنا کر بلدیہ کے فنڈز کو ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں، واضع رہے کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے فنڈز سے شہر میں گٹر نالوں کے ڈھکنوں کی مد میں چالیس لاکھ روپے ہڑپ ہوچکے ہیں، موجودہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اصغر عباسی اور سی ایم او ابراہیم عمرانی نے شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے اور شہر کھنڈر بن چکا ہے، اس وقت ٹنڈو آدم شہر میں گٹر نالوں کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں اور مین ہول کھلے عام موت کے کنویں بن چکے ہیں اگر کھلے مین ہولز کے ڈھکن لگا دیئے جاتے تو آج پھر ایک 60 سالہ بزرگ شخص کی اس طرح گٹر نالے کے مین ہول میں گرکر اندوہناک موت واقع نہ ہوتی
![]()