تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خطے میں امن و امان اور ترقی کے لیے کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔ چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ کا ریلی سے خطاب

خطے میں امن و امان اور ترقی کے لیے کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔ چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ کا ریلی سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ اور سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی کی قیادت میں کراچی کی تقریبا تمام مارکیٹس ایسویسی ایشنز کے عہدیداران، ممبران اور تاجر برادری نے کراچی پریس کلب پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام سے یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا مقصد کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔ پاکستان کی عوام خصوصا تاجر برادری کی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔ چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل سے منظور شدہ قراداد کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کے ظلم و ستم پر عالمی سطح پر سدباب کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ خطے میں امن و امان اور ترقی کے لیے کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے بنیادی حقوق معطل ہیں عالمی برادری اپنے مفادات کے لیے بھارت کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے۔ موجودہ حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں اور ماضی کی نسبت مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر زیادہ مناسب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بربریت انشاءاللہ ختم ہونے کو ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا اور وہاں کے مسلمان آزادی حاصل کریں گے۔ پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحاد کے وائس چئیرمین شاکر فینسی نے کہا عالمی طاقتوں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہئیے اور اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔ مظاہرے میں شریک دیگر تاجر رہنماؤں میں وائس چئیرمین منصور جیک، بزرگ تاجر رہنما عبداللہ بٹرا، جوائنٹ سیکریٹری طاہر سربازی، شبیر کپور، محمد علی بلوچ، شاہد سنارا، کاشف سعیدی، سعید حنفیہ، محمد سلیم، عمران بٹ، جابر خانزادہ اور بوہری جماعت کے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک تھے مظاہرین میں خواتین سمیت مختلف اسکولز کے بچے بھی شامل تھے جو قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے۔ احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد مظاہرین پرامن انداز میں منتشر ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے