تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوٹیلٹی اسٹور عملہ کی ملی بھگت، ڈیرہ اسماعیل خان میں مافیا سرگرم ہوگئے

یوٹیلٹی اسٹور عملہ کی ملی بھگت، ڈیرہ اسماعیل خان میں مافیا سرگرم ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ میں یوٹیلٹی اسٹور عملہ کی ملی بھگت، بلیک مافیا سرگرم ہوگیا، یوٹیلٹی سٹورز کے بجائے چینی مہنگے دام بازار میں فروخت ہونے لگی، ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور ڈیرہ اسماعیل خان کے عملہ کی ملی بھگت سے مافیا سرگرم ہوگیا جس کی وجہ سے ڈیرہ کے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب ہوگئی جبکہ مارکیٹ میں چینی مہنگے دام میں فروخت کی جا رہی ہے۔ شہر میں شوگر مافیا کے سرگرم ہونے سے مارکیٹ میں چینی 78 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ اسٹورز پر صرف ریٹ لسٹ لگی ہوئی ہے لیکن چینی اور گھی نہیں مل رہا جبکہ مارکیٹ میں یہ اشیاء بہت مہنگی ہے۔ کمشنری بازار ڈیرہ کے یوٹیلٹی اسٹور منیجر کا کہنا ہے کہ لوگ چینی لینے آتے ہیں ہمارے پاس ان کو دینے کو بس جواب ہی ہوتا ہے کیونکہ چینی آ ہی نہیں رہی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں چینی کی قیمتوں میں دو بار اضافے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ ہوا۔ یوٹیلٹی سٹور عملہ اور بلیک مارکیٹنگ مافیا کی ملی بھگت سے چینی کے اضافے کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹور پر چینی غائب ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلیک مافیا، ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے میں حکومت بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی اور چینی بھی غائب ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے روز مرہ کے استعمال کی اشیا سستی کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے