تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ڈولفین ویٹرنز، ائیرپورٹ اور بلدیہ ویٹرنز ہاکی کلب کی کامیابی

مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ڈولفین ویٹرنز، ائیرپورٹ اور بلدیہ ویٹرنز ہاکی کلب کی کامیابی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، ڈولفین ویٹرنز، ائیرپورٹ اور بلدیہ ویٹرنز ہاکی کلب کی کامیابی، سینٹرل فٹنس، اقبال میموریل اور کینٹ کمبائنڈ کلب کو شکست کا سامنا۔ ڈولفین کلب کے مزمل حسین نے ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری ویٹرنز ہاکی لیگ میں گزشتہ شب کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈولفین ویٹرنز کلب نے سینٹرل فٹنس کلب کو چھ گول سے شکست دیدی، مزمل حسین نے تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک اسکور کی، محمد عمران، زاہد فاروق اور عمران عارف نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں ائیرپورٹ ویٹرن کلب نے اقبال میموریل کو چار گول سے مات دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے عامر، ندیم، زاہد اور اظہر نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا۔ تیسرے میچ میں بلدیہ ویٹرنز کلب نے کینٹ کمبائنڈ کلب کو ایک گول سے زیر کرلیا، بلدیہ ویٹرنز ہاکی کلب کی جانب سے میچ کا واحد گول ابراہیم خان نے 39 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے