ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دولہا کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ پولیس علاقہ گشکوری میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچ گئی اور دولہا کے والد ریاض بلوچ ولد شادو بلوچ کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔