میرپورخاص/ تھرپارکر (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اندرونِ سندھ نگر پارکر میں سول انتطامیہ، تھر فاؤنڈیشن، تھر ڈیپ اورعلاقائی میڈیکل این جی اوز کے تعاون سے چھ روزہ پارکر سپرنگ فسٹیول 2020 پاکستان میری جان، تھر میری شان ” کے پہلے دن گوٹھ ہرار میں صحت کے بارے میں آگاہی اور علاج کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ، آرتھو پیڈک، چیسٹ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، جنرل فزیشن، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز علاقے کے لوگوں کومفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ جس میں آج 1500سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ اہل ِعلاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔
Home / اہم خبریں / پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے نگر پارکر گوٹھ ہرار میں صحت کے بارے میں آگاہی اور علاج کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا