Home / اہم خبریں / میر واہ گورچانی کے قریب گنے سے بھری 2 ٹریکٹر ٹرالیاں کراسنگ کرتے ہوئے الٹ گئیں، حادثے میں 1 ڈرائیور موقع پر ہلاک دوسرا ڈرائیور شدید زخمی

میر واہ گورچانی کے قریب گنے سے بھری 2 ٹریکٹر ٹرالیاں کراسنگ کرتے ہوئے الٹ گئیں، حادثے میں 1 ڈرائیور موقع پر ہلاک دوسرا ڈرائیور شدید زخمی

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کے قریب گنے سے بھری 2 ٹریکٹر ٹرالیاں کراسنگ کرتے ہوئے الٹ گئیں حادثے میں 1 ڈرائیور موقع پر ہلاک دوسرا شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی کے قریب ڈگری تھانے کی حدود چمبڑ روڑ آری ہوٹل اسٹاپ پر 2 تیز رفتار گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں کراسنگ کرتے ہوئے الٹ گئیں حادثے کے نتیجے میں گوٹھ حاجی صدیق خاصخیلی کے رہائشی 25 سالہ ڈرائیور علی غلام خاصخیلی موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ دوسرے ٹریکٹر کا ڈرائیور میوا رام کولہی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے علی غلام خاصخیلی کے ورثاء نعش بغیر کسی قانونی کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے نعش گوٹھ پہنچنے پر کہرام مچ گیا جہاں پر نوجوان ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی گئی۔ ڈگری پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تا ہم روڑ حادثے کی انٹری کر دی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے