تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات، قومی اسپورٹس پالیسی اور پاکستان میں کھیلوں کی بہتری پر تفصیلی بات چیت

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات، قومی اسپورٹس پالیسی اور پاکستان میں کھیلوں کی بہتری پر تفصیلی بات چیت

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے قومی اسپورٹس پالیسی اور پاکستان میں کھیلوں کی بہتری پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان خان نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ ہے جلد اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان میں اسپورٹس کی بہتری پر بات چیت ہوگی۔ جاوید آفریدی سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان نے ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل فرنچائز سے منسلک ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اچھی خبر ہے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد تاریخی موقع ہوگا، پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ملک میں کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے