کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کراچی میں منعقد ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت، خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میئر کراچی و ڈپٹی کنوینر وسیم اختر ضلع غربی کے چیئرمین و رکن رابطہ کمیٹی اظہاراحمد خان اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق، رؤف صدیقی، خالد سلطان، عبدالحسیب، اقبال مقدم، منتخب نمائندے اور تنظیمی ذمہ داران بھی تھے، وفد نے دورے کے دوران منتظمین سے ملاقات کی اجتماع گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی و منتخب نمائندگان کو منتظمین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی وفد نے اجتماع گاہ کے دورے کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی، نماز جمعہ کے بعد کراچی میں امن و امان ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، منتظمین نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
![]()