صوابی (رپورٹ: اصغر خان) صوابی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی اغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کروالیا۔ اغواء کاروں نے کمسن بچے کے والدین سے 16 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تین اغواء کار گرفتار۔ ڈی پی او صوابی کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ عمران علی شاہ ولد عبدالغنی سکنہ بنارس کالونی صوابی نے ابتدائی رپورٹ تھانہ صوابی میں درج کرتے ہوئے بتلایا کہ میرا بھانجا عمر فاروق بعمر5 سال اپنے ماموں ذوہاد علی شاہ ولد عبدالغنی سکنہ بنارس کالونی صوابی کی شادی میں شرکت کے لئے حیات آباد پشاور سے اپنے والدہ مسماۃ (الف) کے ساتھ صوابی آیا تھا۔ طفل عمر فاروق بعمر 5 سال مورخہ 26 جنوری 2020 گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا جو کسی ملزم/ملزمان نے وہاں سے اُٹھا کر کہیں لے گیا۔ اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے زیر نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان ایک ٹیم تشکیل دی، تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان، ایس ایچ او صوابی فاروق خان نے نیٹ ورک پھیلا کر کاروائی شروع کرتے ہوئے اس دوران مخبر کی اطلاع موصول ہوئی کہ مغوی بچہ عمر فاروق کو ملزمان بالا نے تاوان کی عرض سے مردان میں کاشف علی ولد ثمر گل سکنہ کنامل روڈ مردان کے گھر میں شریک واردات ملزمان کے ہمراہ رکھا گیا ہے اور بچہ کی بازیابی کا مطالبہ 16 لاکھ روپے کر رہے ہیں۔ جس پر پولیس پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر کینال روڈ مردان میں کامیاب چھاپہ مار کر مغوی بچہ عمرفاروق کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر بحفاظت بغیر کسی تاوان کے برآمد کرکے ملزمان جواد سید ولد شیر سید سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی، کاشف علی ولد ثمر گل سکنہ کنا ل روڈ مردان سٹی، آیاز خان ولد شیرین خان سکنہ صوابی اور اکرام اللہ ولد گل خان سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی ملزمان کو بھی بمعہ اسلحہ گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()