Home / اہم خبریں / گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ سناتے ہوئے شرح سود 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ سناتے ہوئے شرح سود 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی۔ رضا باقر نے کہا کہ سپلائی کا عمل بہتر ہونے سے مہنگائی کی شرح کم ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال زرعی پیداوار ہدف سے کم ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا کہ برآمدی شعبے کو خصوصی طور پر سپورٹ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام میں مزید بہتری آرہی ہے اور برآمدی شبعے کے لیے قرضوں کی حد 200 ارب روپے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ رضا باقر نے کہا کہ روایتی کی بجائے تمام مصنوعات کی برآمد کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ورکنگ کیپیٹل اسکیم میں بھی 100 ارب روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ‘چھوٹے برآمد کنندگان کے لیے بھی جلد نئی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے