پشاور (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ پشاور میں 29 جنوری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 823717 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے 2773 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے شیخ جنید آباد ڈسپنسری میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
![]()