کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ویلز کالج کے زیراہتمام ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں جاری مقابلوں میں کراچی کے 50 مختلف اسکول اور کالج کے طلبہ کا جوش و خروش نمایاں دکھائی دیا۔ فٹسال مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، راشد لطیف کرکٹ اکیڈی میں سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کرکٹ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ بوائز ٹگ آف وار کا ٹائٹل میزبان ویلز کالج اور گرلز کی چیمپئن رانا لیاقت کالج بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ویلز کالج او لیول کیمپس کی جانب سے ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول میں کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ٹگ آف وار مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ جس میں بوائز ٹگ آف وار کا ٹائٹل میزبان ویلز کالج کی ٹیم نے اور گرلز کی چیمپئن رانا لیاقت کالج بن گئی۔ کراچی یونیورسٹی میں بوائز ٹگ آف وار ایونٹ میں میزبان ویلز کالج کے بوائز نے اپنی شاندار پرفارمنس اور طاقت کے زور سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ناصرہ اسکول نے دوسری اور وہاج اسکول سسٹم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ گرلز مقابلوں میں رانا لیاقت علی گورئمنٹ گرلز کالج نے پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمالیا، پی ای سی ایچ ایس اسکول نے دوسری اور ناصرہ اسکول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ بوائز ٹگ آف وار کا فائنل میزبان ویلز کالج نے پہلی اور ناصرہ اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہاج اسکول نے تیسری پوزیشن حاسل کی۔ گرلز ٹگ آف وار میں رانا لیاقت کالج نے پہلی، ی ای سی ایچ ایس اسکول نے دوسری اور ناصر اسکول نے تیسری پوزیشن حاسل کی۔ ان میچز کی نگرانی اسپورٹس انچارج مسٹر معین اور مس خالدہ نے کی، گراؤنڈ انچارج، مسٹر فراز، لاجسٹک انچارج، مسٹر سلمان، گراؤنڈ انچارج منیجر عامر مختار اور ایونٹ کوآرڈینیٹر عمران علی ڈوگر نے تمام امور کامیابی سے نمٹائے۔ تین روزہ کرکٹ مقابلوں کا راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ گلبرگ پر سابق چیف سلیکٹر اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے گیند کو ہٹ لگاکر افتتاح کیا، اسکول اور کالج کے ٹیموں کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ویلز کالج کے چیئرمین وہاج حسین، کوآرڈنیٹر عمران علی ڈوگر، سید شعیب الرحمن، سمیت دیگر موجود تھے۔ اس سے قبل فٹسال مقابلوں میں کوارٹر فائنل لائن مکمل ہوگئی۔ دی سٹی اسکول ڈی کے کیمپس، وہاج حسین اسکولنگ سسٹم ٹیم بی، ریڈ اسکول اور وہاج حسین اسکولنگ سسٹم ٹیم اے نے فائنل ایٹ میں جگہ بنالی۔ آئی بی اے کے گراؤنڈ پر انڈر 17 فٹسال مقابلوں کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں دی سٹی اسکول ڈی کے کیمپس کی ٹیم نے وہائٹ ہاؤس گرامر اسکول کو باآسانی 3-1سے ٹھکانے لگاکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واسع خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی کو انعام حاصل کیا۔ ایک گول اصغر نے اسکور کیا۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں وہاج حسین اسکول سسٹم ٹیم بی نے شاہ ولایت اسکول کو ایک سخت معرکہ کے بعد 2-1 سے قابو کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فاتک زیدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جس نے میچ کے دونوں گول بنائے۔ امتیاز نے اپنے عمدہ کھیل سے شائقین داد وصول کی۔ تیسرے پری کوارٹر فائنل میں وہاج حسین اسکولنگ سسٹم ٹیم اے نے پیس انٹرنیشنل اسکول کو 1-0 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ محمد ابراہیم نے ایونٹ کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس طرح کے مزید ایونٹ کرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چوتھے پری کوارٹر فائنل میں ریڈ اسکول نے کرڈیو اسکول کو 3-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ فیضان نے دو گول اسکور کرکے میچ کا بہترین کھلاڑی کا انعام حاصل کیا، سید حسن نے ایک گول بنایا۔
![]()