Home / اہم خبریں / پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میاں چنوں کی جانب سے کے پی سی کے ممبر، کے یو جے دستور کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی سعید زید پر تھانہ صدر ساؤتھ کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اندارج پر شدید مذمت

پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میاں چنوں کی جانب سے کے پی سی کے ممبر، کے یو جے دستور کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی سعید زید پر تھانہ صدر ساؤتھ کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اندارج پر شدید مذمت

میاں چنوں (بیورو رپورٹ) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میاں چنوں کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی سعید زید پر تھانہ صدر ساؤتھ کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اندارج پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میاں چنوں کے تحصیل صدر مہر شاہد عباس سیال چیئرمین رانا شہزاد اور جنرل سیکرٹری مہر ظہیر عباس سیال نے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کی جانب سے حق اور سچ کی پاداش میں ایک اور صحافی پر پولیس گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک امر اور باعث تشویش ہے پولیس کی جانب سے صحافیوں پر ایسے سلوک سے پولیس کا مورال بدنام ہو رہا ہے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے ساؤتھ زون کے ڈی آئی جی شرجیل کھرل ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو معطل کیا جاۓ ورنہ پی جی او جے میاں چنوں سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے