Home / اہم خبریں / منشیات فروشوں سے روابط اور انکی مبینہ سرپرستی اور 3 منشیات فروشوں کو بھاری رشوت لیکر چھوڑنے کی خبر نشر ہونے پر ایس ایس پی سانگھڑ کا سخت ایکشن 4 پولیس اہلکار معطل

منشیات فروشوں سے روابط اور انکی مبینہ سرپرستی اور 3 منشیات فروشوں کو بھاری رشوت لیکر چھوڑنے کی خبر نشر ہونے پر ایس ایس پی سانگھڑ کا سخت ایکشن 4 پولیس اہلکار معطل

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) منشیات فروشوں سے روابط اور انکی مبینہ سرپرستی اور تین منشیات فروشوں کو بھاری رشوت لیکر چھوڑنے کی خبر نشر ہونے پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کا سخت ایکشن چار رشوت خور پولیس اہلکار سسپینڈ سخت کاروائی کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹنڈو آدم 15 ایگل اسکواڈ کے ہیڈ کانسٹیبل رفیق مگسی، کانسٹیبل دلاور خاصخیلی، کانسٹیبل بلاول خاصخیلی، 15 ٹنڈو آدم کے ہفتہ وار منتھلی انچارج اسلم ڈیرو نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا اور ان سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر انہیں چھوڑ دیا تھا اور منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینہ ہتھیالی تھی جس کی خبریں نشر ہونے پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چاروں رشوت خوروں کو فوری طور پر سسپینڈ کردیا اور مزید تحقیقات شروع کردی دوسری جانب زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ رشوت خور اہلکاروں نے خبر شائع کرنے والے صحافیوں اور ایک سماجی رہنما کو خطرناک نتائج بھگتنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں جس کی سماجی حلقوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ، اے آئی جی حیدرآباد، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی سانگھڑ سے پرزور اپیل کی کہ وہ مزکورہ بھتہ خور معطل شدہ چاروں پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کرکے انہیں جیل بھیجا جائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے