ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم خواب خرگوش میں مبتلا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، مختلف علاقے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل، شہر میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالیوں کی صفائی شروع کردی، سماجی تنظیموں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کی جانب سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر کی ابتر صورتحال پر شہری بلبلا اٹھے شہر کے مختلف علاقے جوہر آباد، نیو سٹی، چئیرمین بلدیہ کا آبائی حلقہ بنگلہ روڈ، لیبر کالونی، احمد آباد، چرخہ گھر، حیدر شاہ روڈ، سنار گلی، لوہار گلی، محلہ الہیار گوٹھ، کھڈ پاڑہ، کھنڈو روڈ، یونس نگر، سمیت مخلتف علاقے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ نالوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے سبب گندہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں اور گٹروں کا گندہ پانی گلیوں اور سٹرک پر موجود ہے جبکہ گندہ پانی اب گھروں میں داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین ڈائریا، بخار، پیٹ کے مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات کے پیش نظر ہم خود خاکروبوں کا کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے تیار نہیں ہیں چئیرمین بلدیہ اپنے ذاتی مفادات میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کو زونل آفس بھی ایم کیو ایم جونیجو گروپ کے چئیرمین کی وجہ سے عتاب کا نشانہ بنا ہوا ہے جبکہ میونسپل انتظامیہ کے سینٹری ورکرز سیاسی وڈیروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور افسران بالا کے ذاتی کاموں پر مامور ہیں شہریوں نے ڈی سی سانگھڑ سمیت اسسٹنٹ کمشنر سے شہریوں کے مسائل کے حل میں ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()