ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پروا کی حدود میں نقب زنی کی سنگین واردات، نامعلوم چور رات کے وقت دکان کے اندر نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کی تین سو عدد بیٹریاں، شمسی پلیٹس اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں نائیویلہ اڈا پر واقع ہارون بیٹری سنٹر میں رات کے وقت نامعلوم ملزمان نقب لگا کر اندر داخل ہوگئے اور دوکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی مختلف نوعیت کی تین سو عدد بیٹریاں، 3 شمسی پلیٹیں، ڈی وی آر سسٹم اور ایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے، پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔
![]()