Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال ٹیم نے ملائیشیا میں دوسرے دوستانہ میچ میں سپر لیگ کی کلب فیلڈا یونائیٹڈ کو باآسانی دو صفر سے شکست دے دی

پاکستان فٹبال ٹیم نے ملائیشیا میں دوسرے دوستانہ میچ میں سپر لیگ کی کلب فیلڈا یونائیٹڈ کو باآسانی دو صفر سے شکست دے دی

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) پاکستان کی فٹبال ٹیم نے ملائیشیا میں اپنے دوسرے دوستانہ میچ میں سپر لیگ کی کلب فیلڈ ایونائیٹڈ کو باآسانی دو صفرسے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم کامیاب دورہ کرکے 25 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ پہلا میچ دو دو گول سے برابر کھیلنے کے بعد گزشتہ روز میچ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے کھیل کے 16ویں منٹ میں ایک خوبصورت موو کے زریعے گول بنایا۔ وحید نے بال علی خان کو دیا جسے پلکھ جھپکتے ہی علی نے گول میں پھینک دیا۔پاکستان ٹیم کا کھیل دیدنی تھا۔ ملائیشئین اور پاکستانی تماشائی کھیل سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ دوسرے ہاف کے 75 ویں منٹ میں پاکستان نے گول کرکے برتری دو صفر کردی۔کھیل کے آخری لمحات میں کلیم اللہ نے گیند گول میں پھینک دی لیکن امپائر نے گول مسترد کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے