Home / اہم خبریں / چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا تھانہ سٹی مینگورہ کا اچانک دورہ

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا تھانہ سٹی مینگورہ کا اچانک دورہ

سوات (رپورٹ: اصغر خان) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے تھانہ سٹی مینگورہ کا اچانک دورہ کیا ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی بھی ان کے ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے پولیس سٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا حوالات اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو موجودہ تھانہ کلچر پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سائنسی بنیادوں پر آپریشنل اور انوسٹی گیشن پولیسنگ کی وجہ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے پولیس سٹیشن میں خدمات کی فراہمی اور دیگر امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت اسی لئے ختم کی تاکہ ادارے مضبوط ہوں اور میرٹ پر عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ اب پولیس ایک پروفیشنل فورس بن چکی ہے اس مقصد کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں پولیس کو سیاسی مداخلت اور ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد کیا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پولیس کو آئیڈیل ماحول دیا تاکہ پولیس پر عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سب کیلئے انصاف چاہتی ہے لوگوں کے حقوق کا تحفظ چاہتی ہے میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ سازی اور حقدار کو حق دینا چاہتی ہے انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کریں انہوں نے کہا کہ پولیس کا مثبت رویہ جرائم کی کمی میں اہمیت کا حامل ہے اور پولیس سائلین کی فوری مدد کو یقینی بنائے عوام اور پولیس کا تعاؤن امن کے قیام میں ضروری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے