Home / اہم خبریں / سیالکوٹ شہر کے 16 کرٹیکل پوائنٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ”ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) سے تکنیکی مدد لی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر

سیالکوٹ شہر کے 16 کرٹیکل پوائنٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ”ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) سے تکنیکی مدد لی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ شہر کے 16 کرٹیکل پوائنٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ”ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) سے تکنیکی مدد لی جائے گی اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں مجوزہ چوک اور چوراہوں میں یورپین اسٹینڈرڈ ز کے ٹریفک سگنلز نصب کئے جائیں گے، جبکہ پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے زیبرہ کراسنگ کی تعمیر، فٹ پاتھ کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنے، ون وے پر عمل درآمد کیلئے ٹائر برسٹ کی تنصیب، ٹریفک ایریا مارکنگ، ریڈ مارکنگ، ایریا سائن ایج اور ٹریفک سائنز بورڈ نصب کئے جائیں گئے، میونسپل کارپوریشن کو اس میگا پراجیکٹ کیلئے مجوزہ تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے تخمینہ جات تیار کرنے اور پی سی ون کی منظوری کے بعد ان کی ٹینڈرز کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے سٹی ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا، سی او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ فیصل شہزاد، ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید، صدر مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ مہر غلام مجتبےٰ، جنرل سیکرٹری شیخ حیدر، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصی ریاض اور ایکسین کنٹریکشن کے علاوہ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے