Home / اہم خبریں / پاکستان ماسٹر کی ٹیم نے تیسرے میچ میں عمان کو 7-1 سے شکست دیدی، پاکستان ماسٹرز ہاکی ٹیم نے عمان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سےجیت لی

پاکستان ماسٹر کی ٹیم نے تیسرے میچ میں عمان کو 7-1 سے شکست دیدی، پاکستان ماسٹرز ہاکی ٹیم نے عمان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سےجیت لی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان میں ہونیوالی پہلی ماسٹرز ہاکی سیریز میں پاکستان ماسٹر کی ٹیم نے عمان کو 7-1 سے شکست دی۔ سیریز کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے ایک کے مقابلے سات گول سے کامیابی حاصل کی۔ سابق انٹرنیشنل پلیئر آصف احمد خان نے ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان ماسٹرز ہاکی ٹیم نے عمان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سےجیت لی، اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے عمان کو 7-1 سے شکست دیدی۔ تیسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑی مکمل طور پر حاوی نظر آئے، پاکستان کی جانب سے آصف احمد خان نے تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک بنائی، جبکہ اولمپئین کاشف جواد، کامران اشرف، سمیر حسین اور سمیر سلیم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ عمان کا واحد گول حمود اللہ حبیب نے بنایا، میچ کے اختتام پر رنگا رنگ تقریب میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل بنگل خان مہر نے فاتح کپتان قمر ابراہیم کو وننگ ٹرافی دی، انہوں نے کہا کہ ویٹرنز ہاکی ٹیم کی آمد خوش آئند ہے، امید ہے دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی، انہوں نے کراچی میں چھ قومی ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر اکیڈمی کے روح رواں سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین، قومی سلیکٹر ایاز محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے