تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی میں محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دی گے۔ انور علی گورچانی

میرواہ گورچانی میں محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دی گے۔ انور علی گورچانی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی میں محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دی گے۔ انور علی گورچانی، تفصیلات کے مطابق میرواہ گورچانی میں محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے سامنے انور علی گورچانی، منور کمہار، بہادر خان اور صالح محمد گورچانی کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا گیا اور شہر میں احجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر لوئر اسٹاف کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لوئر اسٹاف کے رہنما انور علی گورچانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹائم اسکیل کے تحت اگلا اسکیل، لوئر اسٹاف کا سن کوٹہ کی بحالی، تعلیم یافتہ لوئر اسٹاف کو بطور کلرک اور ٹیچنگ اسٹاف ترقی، سالانہ یونیفارم الاؤنس، بچوں کی تعلیمی اخراجات کی مد میں ادائیگی اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز، نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے