نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی ہدایات کے پیش نظر ضلع پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالرسول بگھیو اور دیگر پولیس اسٹاف نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پر بڑی زبردست اور کامیاب کاروائی کرکے، دو منشیات فروشان کو چرس اور شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان احمد خان اور واجد علی اجن کے قبضے سے 450 لیٹرز شراب، 1106 گرام چرس اور 2 موٹرسائیکل برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں منشیات اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پر کاروائی کرکے، دو منشیات فروشان کو شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رحمت اللہ اور پرویز منگی کے قبضے سے 12 لیٹرز شراب برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مورو پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پر جوا کے اڈے پر کامیاب کاروائی کرکے، 7 جواریوں/ گیمبلرز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان منظور سومرو، غلام رسول لغاری، مختیار سولنگی، کامل سولنگی، شاہنواز کھوسو، محمد اسحاق چانڈیو اور علی گل سولنگی کے قبضے سے 52 عدد تاش کے پتے/ پلے کارڈز، 5000 کیش نقدی اور 2 عدد موبائل فونز برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں جوا/ گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔