Home / اہم خبریں / نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

لاہور (بیورو رپورٹ) نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تھا، اور وہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باضابطہ گرفتاری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ رولز کے تحت قومی اسمبلی کے ممبر کی گرفتاری کی صورت میں اسپیکر کو اطلاع دی جاتی ہے۔ نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ شہباز شریف کی حراست کی خبر نشر ہونے کے بعد کچھ لوگ نیب کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پہنچے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے واپس جانے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر پابندیاں ختم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے کاروباری برادری اور عوام کو بڑا ریلیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے