Home / اہم خبریں / تحریک لبیک نےالیکشن کمیشن کی ضمنی انتخاب کی پا لیسی کیخلاف مکمل عدم اعتماد کا اعلان کردیا الیکشن کمیشن جا نبدارانہ کردار ادا کر رہا ہے- کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

تحریک لبیک نےالیکشن کمیشن کی ضمنی انتخاب کی پا لیسی کیخلاف مکمل عدم اعتماد کا اعلان کردیا الیکشن کمیشن جا نبدارانہ کردار ادا کر رہا ہے- کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن نے واشگاف انداز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ رواں ماہ میں ہو نے والے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان کے امید واروں کو انتخاب سے باہر رکھنے کی پالیسی پر فورا نظر ثانی کرے بصورت دیگر شدید تر عوامی احتجاج کے لئے حکومت تیار رہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علا مہ رضی حسینی نے جمعہ کو کراچی پریس کلب کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ وقفے وقفے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔ علامہ رضی حسینی نے کہا کہ کراچی اور اہل کراچی لا وارث نہیں یہ ان بانیان پاکستان کی اولاد وں کا شہر ہے جنہوں نے ہمیشہ پا مر دی سے بین الا قوامی طاقتوں کے سہولت کاروں کی سازشوں اور پا لیسیوں کو سمندر میں دفن کیا ہے ۔ اور 1977ء میں تحریک نظام مصطفےٰ کو کامیاب بنا یا ہے ۔ پاکستان نظاموں اورازموں کی تجربہ گا ہ نہیں جو وزیر اعظم قوم سے مختصر کابینہ رکھنے کا وعدہ کر کے ہر روز وفاقی کا بینہ کو توسیع دینے پر مجبور ہو ایسا وزیر اعظم پانچ سال میں ملک اور قوم کو کہاں لے جائے گا اس بات کا فیصلہ قو م کو ضمنی انتخابات میں کرنا ہے۔ علا مہ رضی حسینی نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطوں کے برعکس پی ٹی آئی کے اور حکومتی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجا ز ت ہے اور سندھ پولیس کراچی میں اسٹریٹ کرائیم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو چھور کر صرف صبح شام اور رات کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف قانون انتخابی بینرز پینا فلیکس کی چوکیداری کر رہی ہے- یہ شہر رسول اللہ کے غلا مو ں کا شہر ہے یہ شہر رسول اللہ کی نامو س پر مر مٹنے والوں کا شہر ہے عام انتخابات میں اسی شہر سے ہماری قومی اور صوبائی اسمبلی کی جیتی ہوئی نشستیں دوسرے اور تیسرے روز تحریک انصاف کے ایسے امیدواروں کی دی گئی جو آج بھی دہری شہریت رکھتے ہیں جو اسمگلنگ جیسے جرائم کر تے رہے ہیں لیکن یہ سب نا انصافی ہم نے وطن عزیز پاکستان کے وسیع تر مفا د میں قبول کی کہ ضمنی انتخابات میں ہم حصہ لے کر اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کریں گے لیکن اب تو قبل از انتخاب ہی ہمارے جمہور ی حق کو ہم سے چھینا جا رہا ہے اس صورتحا ل سے اہل کراچی ہی نہیں پی ٹی آئی کے وہ بنیا دی نظریا تی کا رکن بھی حیران اور پریشان ہیں جن کے کندھوں پر بیٹھ کر عمران خا ن وزارت عظمی کے عہدے تک پہنچ سکے وہ بھی آج ٹی ایل پی کے فقیر منش قائد امیر المجا ہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی جانب دیکھ رہے ہیں ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا آغاز وفاقی حکومت کیجانب سے ہو چکا ہے تو اس دھاندلی کیخلا ف تحریک لبیک پاکستان کا یہ عظیم الشان احتجاج کا بھی ہمارا طبل جنگ ہے اور ہم عوام کے ساتھ ہو نے والی ہر ظلم اور نا انصافی کیخلاف حکمرانوں کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہوں گے آج کے پر امن مظاہرے کا جمہوری انداز میں جواب نہ ملا تو پھر ہم اپنی دوسری کا ل بھی دے سکتے ہیں۔ لہٰذا قومی اسمبلی حلقہ 247 سے ہمارے نامزد امیدوار سہیل قادری کے مسترد شدہ کاغذات کو بحال اور کراچی سمیت ملک بھر کے ٹی ایل پی کے امیدواروں کو آزادانہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دیجائے ۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر پابندیاں ختم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے کاروباری برادری اور عوام کو بڑا ریلیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے